• news

ملک جلد ترقی کی  موٹر وے پر چلنا شروع کر دیگا‘ خرم دستگیر

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جب دوسری حکومتیں ملک کا بیڑہ غرق کرکے جاتی ہیںتو کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کو لاو ٹھیک کرنے کے لیے ،میاں شہباز شریف اور تمام جماعتوں کی کوششوں سے ملک کی درستگی کا عمل شروع ہو چکا ہے ،ستمبر کے بعد ملک کے حالات میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوجرانوالہ کے انسداد منشیات کے نجی ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان جلد ترقی کی موٹر وے پر چلنا شروع کر دے گا۔ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ گیپکو میں انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) سسٹم کے نفاذ کے بہترین نتائج اور ثمرات سامنے آئیں گے اور گیپکو میں کسٹمر سروسز کے معیار میں بہتری کے ساتھ ساتھ افسران و ملازمین کی استعدادکار میں بھی اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گیپکو میں انٹرپرائز ریسورس پلاننگ سسٹم (ای آر پی) کے نفاذ کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دفتری امور کو جدید سسٹم کے تحت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سے گیپکو کو موجودہ اور مستقبل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
خرم دستگیر

ای پیپر-دی نیشن