وفاقی حکومت نے بنکنگ سیکٹر سے 25 کھرب 43 ارب کا قرض لے لیا
لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال جون کے دوسرے ہفتے کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے بنکنگ سیکٹر سے 25 کھرب 43 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ روپے کا قرض لیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے دوران اتنی مدت کے دوران لئے جانے والے 11 کھرب 79 ارب 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کے قرضے کے مقابلے میں 13 کھرب 64 ارب 3 کروڑ روپے زائد ہے۔ سٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران لئے جانے والے مجموعی قرضے میں وفاقی حکومت نے سٹیٹ بنک سے 4 کھرب 87 ارب 57 کروڑ 80 لاکھ روپے اور شیڈولڈ بنکوں سے 20 کھرب 55 ارب 53 کروڑ 60 لاکھ روپے کا قرضہ لیا ہے۔
بینکنگ سیکٹر قرض