• news

جوبائیڈن نے فائرنگ واقعات کی روک تھام کیلئے گن کنٹرول بل پر دستخط کر دیئے

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوبائیڈن نے فائرنگ واقعات کی روک تھام کے گن کنٹرول بل پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹ نے گن کنٹرول بل کی منظوری دی تھی۔ امریکی سپریم کورٹ نے دو روز پہلے ذاتی دفاع کیلئے شہریوں کو اسلحہ رکھنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا بل کے تحت 21 سال سے کم عمر افراد کے اسلحہ خریدنے سے پہلے ان کی مکمل معلومات کی جائے گی۔
گن کنٹرول بل

ای پیپر-دی نیشن