جیکب آباد، دستی بم حملہ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
جیب آباد (نوائلے وقت رپورٹ) مولاداد ریلوے پھاٹک کے قریب دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مولاداد ریلوے پھاٹک کے علاقے میں نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ اس وقت ہوا جب سرکاری گاڑی گذر رہی تھی حملے کے بعد افرا تفری پہل گئی پولیس اور امدادی اداروں نے بروقت پہنچ کر حملے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کے اصل کے حقائق جان رہے ہیں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا واقعے میں زخمی ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں، جن کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے، جاں بحق ہونے والے کی شناخت غلام مصطفیٰ جکھرانی کے نام سے ہوئی ہے۔
بم حملہ / فائرنگ