iعمران نیب ترامیم چیلنج کر چکے، بیان بازی بند کر دیں: وزیر قانون
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان کا بیان جھوٹ کا پلندہ ملک کو معاشی بحران میں دھکیلنے میں عمران خان اور نیب بھی ذمے دار ہیں نیب ترامیم عمران خان کا اپنا قانون تھا 80 فیصد ترامیم ان کی لائی ہوئی موجودہ حکومت نے ان ترامیم کوپارلیمنٹ میں قانون کی شکل دی ہے عمران خان عدالت سے رجوع کر چکے سیاسی بیان بازی کی بجائے فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیں ہم انتشار ان ترامیم کا عدالت میں پورا دفاع کریں گے ترامیم اسلامی شریعت آئین اور پاکستانی قوانین کے مطابق ہیں ہم نے سرکاری ملازمین کا تحفظ دیا تاکہ وہ نیب کی بلیک میلنگ بغیر خدمت کر سکیں چیف جسٹس نے فل کورٹ ریفرنس میں کہا کہ نیب قوانین کا غلط استعمال ہوا ہم نے ترامیم کرکے قانون کے غلط استعمال کو روک دیا ہے ۔
وزیر قانون