مونس الٰہی نے 33 سوالوں کے جواب دیدیئے‘ نواز بھٹی چپڑاسی سے لاتعلقی کا اظہار
لاہور (نیوز رپورٹر) ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں مونس الہی کے جمع کرائے گئے جوابا ت میں سابق وفاقی وزیر نے موقف اپنایا ہے کہ میں محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتا، نواز بھٹی چپڑاسی کے اکا¶نٹس سے متعلق بھی معلوم نہیں۔ مونس الہیٰ نے نواز بھٹی کے شئیرز سے متعلق بھی نفی میں جواب دیا، ایف آئی اے کے مطابق محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکا¶نٹس ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے اپنے جوابات میں کہا کہ آر وائے کے گروپ بنانے میں کوئی کردار نہیں البتہ عمر شہریار سے کاروباری تعلق ہے، بھائی الہی نے شئیرز تحفے میں دیے جس سے ایکس کیپٹل لمیٹڈ کے ذریعے 16.2 فیصد شئیرز حاصل کیے۔مونس الہی نے کہا کہ 18.63 فیصد شئیرز انوسٹمنٹ کر کے ایم ای کیپٹل لمیٹڈ کے ذریعے لئے، ایف بی آر میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں سب کچھ ڈکلئیر ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے مونس الہی سے 33 سوالات کے جوابات مانگے تھے، ایف آئی اے میں مونس الہی سمیت دیگر کے خلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرگ کی تحقیقات جاری ہیں۔
مونسی الہی