مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ڈیلیور کیا، تمام جماعتیں چارٹر آف اکانومی بنائیں: گورنر پنجاب
لاہور( نیوز رپورٹر )گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے آج گورنر ہاوس لاہور میں پارلیمنٹرینز نے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات کرنے والے پارلیمنٹیریننز میں ایم این اے شائستہ پرویز ملک، ایم این اے علی پرویز ملک، ایم این اے سردار عرفان ڈوگر اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال گجر شامل تھے۔ سیاسی رہنماؤں نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہارِ کیا۔ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پہ گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کے لیے ڈیلیور کیا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کو اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کے لیے چارٹر آف اکانومی بنانا چاہیئے۔ بعد ازاں گورنر پنجاب بہاولپور روانہ ہو گئے، جہاں انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں فیکلٹی آف کمپیوٹنگ کی نئی عمارت، سرکٹ ہاؤس بہاولپور میں منعقدہ تقریب میں سپیڈو بس سروس کی 18 اضافی بسوں اوربہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی نئی مشینری کی فراہمی کا افتتاح بھی کیا۔ سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں سپیڈو بس سروس کے فلیٹ میں8 اضافی بسوں اور بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو نئی مشینری کی فراہمی کا افتتاح کیا۔گورنر پنجاب کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس میں بہاول پور کے سالانہ ترقیاتی پروگرام، میگا پراجیکٹس اور ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج پروگرام کے تحت جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔
گورنر پنجاب