• news

پنجاب حکومت نے 6 نئے اضلاع بنانیکی تجویز دیدی، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے 6 نئے اضلاع بنانے کی تجویز دی گئی ہے اس سلسلے میں بورڈ آف ریونیو نیڈویڑنل کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرزکومراسلہ جاری کردیا.تفصیلات کیمطابق وہاڑی کی تحصیل بورے والا، سرگودھا کی تحصیل بھلوال کو ضلع بنانے کی تجویز دی گئی، فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ اور لیہ کی تحصیل کوٹ ادو کو ضلع بنانے،تونسہ شریف اور مری کو ضلع کا درجہ دینے پر سابق حکومت نے کام مکمل کر لیا تھا۔بورڈ آف ریونیو نیڈویڑنل کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرزکومراسلہ جاری کیا ہے،بھلوال اور بوریوالہ کا حدود اربع اور آبادی کی تفصیلات طلب کی گئیں،پٹوارسرکلز، تھانوں، مجوزہ تحصیلوں کی آمدن کی تفصیلات مانگ لی گئیں۔
6 نئے اضلاع

ای پیپر-دی نیشن