عمران خان آئندہ انتخابات میں نظر نہیں آرہے، منظور وسان
کراچی( نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور حسین وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے،جو اقتدار سے جاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑیگا،عمران خان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی،جو موقع عمران خان کو دیا گیا وہ اس سے کچھ حاصل نہ کر سکے۔ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں منظوروسان نے کہاکہ عمران خان کے ساتھی بھی جولائی میں اس کا ساتھ چھوڑ کرچلے جائیں گے،عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا۔اب لانگ مارچ کریں گے بھی تو کامیاب نہیں ہوگا۔منظور وسان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ سال 2023 میں بلاول بھٹو یان لیگ سے وزیراعظم بننے کا امکان ہے،اتحاد بھی ہوسکتا ہے،ملک میں عام انتخابات اپریل 2023 میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔عمران خان ٹکرائو کی سیاست کررہے ہیں وہ احتساب سے گھبرا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اورجی ڈی اے کے خلاف کرپشن کیسزکی انکوائری کرکے پھر نیب قانون لایا جاتا ان کے خلاف بڑے کرپشن کے کیسز ہیں۔عمران خان کہتے ہیں کہ مرکز میں جو نیا سیٹ اپ آئے وہ مجھے تنگ نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ پانی کے معاملے پر سندھ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔کپاس اور گنا جل رہا ہے،عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کرکے گئے ہیں۔منظوروسان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خیرپور کے شہر نارامیں بلدیاتی انتخابات میں خون خرابے کا خدشہ ہے وہاں فوج تعینات کی جائے۔جی ڈی اے والے جھگڑاکروائیں گے۔خون خرابہ ہوا تو ذمہ دار صدر الدین شاہ ہوںگے۔
منظور وسان