35لاکھ بنگلہ دیشی بچے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، یونیسیف
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے کہاہے کہ رواں ماہ آنے والے تباہ کن سیلابوں کے بعد بنگلہ دیش میں ساڑھے 35لاکھ بچے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں جبکہ بچوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے 25لاکھ ڈالر کی امدادی رقوم کی فوری ضرورت ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی ادارے یونیسیف نے اپیل کی کہ اسے بنگلہ دیش کے ان کئی لاکھوںبچوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے 25لاکھ ڈالر کی امدادی رقوم کی فوری ضرورت ہے۔