• news

آئی سی یو میں ظہیر عباس کی طبیعت  بہتر ہو رہی ہے: اہلیہ ثمینہ عباس

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ماضی کے سٹاربیٹر ظہیر عباس کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کی اہلیہ ثمینہ عباس نے کہا کہ ڈاکٹرز نے ظہیر عباس کی بہتر نگہداشت کیلئے انہیں آئی سی یو میں رکھا ہوا ہے اور گردے کے علاج کیلئے خصوصی مہارت رکھنے والے کسی دوسرے ہسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے، تاہم ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اہلیہ ثمینہ عباس نے مزید بتایا کہ ظہیر عباس دبئی میں کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے، ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر لندن آئے تھے جہاں ہسپتال میں ڈائیلیسز پر ہیں اور انہیں آکسیجن بھی دی جارہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن