• news

بابر اعظم کے انگلینڈ ‘نیوزی لینڈ  ٹیسٹ سیریز میں بھی چرچے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ میں غیرملکی کمنٹیٹر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔دوران میچ نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر سائمن ڈول موجودہ دور کے بہترین بیٹرز کے بارے میں بات کر رہے تھے ایسے میں انہوں نے کہا کہ اس وقت بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹرہیں۔سائمن ڈول نے بابر اعظم کو بہترین ٹاپ آرڈر بیٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت بگ ون ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن