• news

عمران خان کی دھمکیوں سے حکومت مرعوب نہیں ہوگی: سجاد حسین شاہ

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وحلقہ پی پی141 کے امیدوار صوبائی اسمبلی سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی بڑھکوں اور احتجاج کی دھمکیوں سے حکومت مرعوب نہیں ہوگی عمران خان کے توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کرنے کے کیس میں پیش رفت مزید نئے راز کھولے گی اور عمران خان سمیت انکے حواریوں کی کرپشن کہانیاں جلد سامنے آئیں گی وقت بدل رہا ہے اور حکومت کی معاشی استحکام کی جدوجہد کامیابی کی منازل طے کررہی ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک میں ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ ہوگا اور عوام کو ہرسطح پر بھرپور ریلیف میسر آئے گا، ضمنی انتخابات میں نواز لیگ ایک بار پھر عوامی پذیرائی سے فتح و نصرت سے ہمکنار ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن