• news

پیپلز پارٹی آج بھی وفاق کی علامت ہے:منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی وفاق کی علامت ہے جبکہ بلاول بھٹو زرداری بطور پارٹی چیئرمین جن سیاسی اصولوں کی روشنی میں جدوجہد کررہے ہیں وہ بے نظیر بھٹو کی سوچ کے عکاس ہیں بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہر صورت آگے بڑھایا جائے گا بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو فعال اور مربوط بنانے سمیت عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کی نئی تاریخ رقم کررہے ہیں بھٹو خاندان نے پاکستان میں استحکام جمہوریت کیلئے سیاسی جدوجہد کی راہ اپنائی،بے نظیر بھٹو شہید نے جس سیاسی جدوجہد کی راہ اپنائی وہ دنیا بھر کے سیاسی کارکنوں کیلئے سنگ میل ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن