• news

گیپکو کے کھلاڑیوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا: فیصل نفیس

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کم مالی وسایل اورسہولیات کی کمی کے باوجود گیپکو کے کھلاڑیوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کمپنی اور ملک کا نام روشن کیا فیصل نفیس یوسف نو تعینات صدر سپورٹس گیپکو تفصیلات کے مطابق گیپکو کے نو تعینات صدر سپورٹس مرزا فیصل نفیس یوسف نے صحافیوںسے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ گیپکو چیف اور مینجمنٹ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بطور صدر سپورٹس گیپکو کی اضافی ذمہ داریوں کے قابل سمجھتے ہوے اس منصب کے لیے منتخب کیا اور اب یہ میرا فرض بنتا ہے کہ میں گیپکو مینجمنٹ کے اعتماد کو بحال رکھتے ہوے اپنی تمام توانایاں بروکار لاتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر کھیل اور کھلاڑی  دونوں کی حوصلہ افزای اور بہتری کے لیے اپنا بامعنی اور با مقصد کردار ادا کرتے ہوے نہ صرف گیپکو بلکہ اپنے وطن عزیز کے وقار اور تکریم میں اپنا حصہ ڈالنے کی حقیر سی کوشش کرسکوں ان کا مزید کہنا تھا کہ گیپکو کے کھلاڑیوں اور کھیلوں کے لیے ضروری ہے کہ ہر ٹیم کا ایک مینجرہو، بہت جلد ہرکھیل کے لیے ایک ٹیم مینجر مقرر کردیا جاے گا جس سے ٹیموں کی کارکردگی میں مزید نکھار آے گا اور اس کے ساتھ ساتھ کھلاڈیوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لیے مختلف کیمپس کا انعقاد بھی کیا جاے گا۔

ای پیپر-دی نیشن