• news

شیخوپورہ:اوباشوں کی کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تھانہ ہائوسنگ کالونی کے علاقہ گرجا کالونی میں 3اوباش نوجوانوں نے ایک کمسن بچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جو اس نے شور مچا کر ناکام بنا دی،تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،بتایا گیا ہے کہ ملزمان حامد،ایان،سکندر نے محلہ کے 9سالہ بچے عبدالرحمان کو ایک حویلی میں لے جا کر بدفعلی کرنے کی کوشش کی تو اس نے شور مچا دیا جس پر علاقہ کے لوگوں کے آنے پر ملزمان فرار ہو گئے،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن