منڈی فیض آباد:مین لاہور روڈ پر رکشوںاور خوانچہ فروشوں کا قبضہ‘شہری پریشان
منڈی فیض آباد (نامہ نگار )منڈی فیض آباد میں ٹریفک پولیس کی غفلت اور انتظامیہ کی لا پرواہی کی وجہ سے مین لاہور روڈ پر چنگ چی والوں اور خوانچہ فروشوں نے قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک میں بار بار خلل پڑ رہا ہے دن میں کئی بار راہگیروں اور شہریوں کا خوانچہ فروشوں سے جھگڑا ہوتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں اضطراب پایا جا رہا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک کی روانی کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔