مفتاح اسماعیل سے ملاقات‘ ادویہ خام مال پر 17 فیصد ٹیکس واپس ہو گیا: فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن
اسلام آباد (خبر نگار + نوائے وقت رپورٹ) فارما سیوٹیکل ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاضی محمد منصور دلاور نے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادویات کے خام مال پر 17 فیصد ٹیکس واپس لے لیا گیا ہے۔ حکومت نے سیلز ٹیکس ری فنڈ 15 جولائی تک واپس دینے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سیلز ٹیکس 17 سے کم کر کے 1 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار قاضی دلاور منصور نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ فارما انڈسٹری کے مسائل بالخصوص خام مال کی درآمد کے ٹیکس پر بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے وفد کو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔