• news

فرانس نے پاکستان کے ذمہ 10کروڑ 70لاکھ ڈالر قرض 6سال کیلئے مو خر کر دیا


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فرانس نے پاکستان کے ذمہ 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا قرض 6 سال کیلئے مؤخر کر دیا ہے۔ معاشی میدان سے ایک اور اچھی خبر آگئی۔ پاکستان اور فرانس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ فرانس پاکستان کے ذمہ قرض مؤخر  کرنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن نے معاہدے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فرانس نے پاکستان کے ذمہ دس کروڑ ستر لاکھ ڈالر مؤخر کر دیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن