کرپشن کیس، سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر پر فرد جرم عائد
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)احتساب عدالت نے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز سمیت دیگر پولیس افسران کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت 18جولائی تک ملتوی کر دی۔ سابق ڈی پی او گجرات رائے ضمیر اور دیگر ملزمان نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی احتساب عدالت نے رائے ضمیر سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہان کو شہادت قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیااحتساب عدالت نمبر ایک کے جج اسد علی نے ریفرنس پر سماعت کی۔