• news

لاہور میں بسوں کی تعداد میں  اضافہ کیا جائے: ناظم شوکت 


لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافہ کیا جائے تاکہ سرکاری و نیم اداروں کے ملازمین مہنگائی کے اس روز میں سستی سفری سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔ ناظم شوکت نے فیروز پور روڈ، صدر، شالیمار و دیگر روٹوں پر بسیں چلانے پر زور دیا ہے کہ محمد نواز شریف، شہباز شریف غریب لوگوں کے ہمدرد ہیں بسوں کے اجراء سے لوگوں کے کافی مسائل باآسانی حل ہو سکیں گے۔ 9 نمبر اور 12 نمبر روٹ پر چلنے والی بسوں میں مسافروں کو سہولتیں میسر نہیں۔ لہٰذا سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اور ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔

ای پیپر-دی نیشن