• news

شاہدرہ، ہائی وولٹیج تار پرگری دھاتی ڈور چھونے پر 11سالہ لڑکاجھلس گیا ، والد بھی زخمی 


لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقے میں کٹی پتنگ کی دھاتی ڈورہائی وولٹیج تار پرگرنے سے اسے چھونے کے باعث 11 سالہ لڑکا کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جبکہ بیٹے کو بچاتے ہوئے اس کا والدبھی زخمی ہوا ہے۔شاہدہ کے عثمان کا 11سالہ بیٹا حسن چھت پر کھڑا تھا اس دوران دھاٹی ڈور والی کٹی پتنگ چھت کی طرف آئی۔ جسے حسن نے پکڑنے کی کوشش کی ۔پتنگ  چھت کے قریب سے گزرنے والی ہائی وولٹیج سے چھو گئی اور دھاتی ڈور پکڑنے کے نتیجے میں حسن کو کرنت لگا اور اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی ۔بچے کی چیخ وپکار سن کر اس کے والد عثمان نے چھت پر آکر آگ بجھانے کی کوشش کی ،جس کے باعث اس کے بھی دونوں ہاتھ جل گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کا جسم 80فیصد جھلس چکا ہے اور اس کی جان بچانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن