ہربنس پورہ:گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر دو افراد زخمی
لاہور(نامہ نگار )ہربنس پورہ کے علاقے مدینہ کالونی میں ایک گھر کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر دو افراد جواد اور عامر زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔