• news

زین علی شہید کا خون تحفظ ختم نبوت کاپیغام دیتا رہیگا:اشرف آصف جلالی


لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت مفتی محمد راشد رضوی بانی جامعہ رضویہ نے کی جبکہ علامہ فرمان علی حیدری مہمان خصوصی تھے۔ باہومان شیخوپورہ میں تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے غازی محمد زین علی شہید کے پس ماندگان اور دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم مجاہد زین علی شہید کے قاتل کسی نرمی کے مستحق نہیں ہیں، کیس کا فیصلہ میرٹ پہ کیا جائے اور قاتلوں کو سزائے موت دی جائے۔ صدیاں گزر جائیں گی مگر زین علی شہید کا خون تحفظ ختم نبوت کاپیغام دیتا رہے گا۔
 تحفظ ختم نبوت کی خاطر جان قربان کردینے سے انسان دونوںجہاں میں سرفراز ہو جاتا ہے۔ ناموس مصطفیؐ کے محافظ ہر ملک اور ہر نگر اور ہر گلی میں موجود ہیں۔ تاجدار ختم نبوت زندہ باد ہمارا ایمان ہے۔ اس نعرے سے جلنے والوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔قادیانی ہر وقت اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہیں ملک کی کلیدی آسامیوں سے فارغ کیا جائے۔کانفرنس میں صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی، علامہ محمد صدیق مصحفی، علامہ محمد فیاض وٹو جلالی، علامہ محمد عباس جلالی، علامہ محمد عمران جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن