• news

ذاتی رنجش،سرگنگارام ہسپتال میں173ملازمین کو کنٹریکٹ نہ دیا گیا


لاہور (نیوز رپورٹر)پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر محمد ارشد بٹ کی زیرصدارت ایک میٹنگ سرگنگا رام ہسپتال میں ہوئی جس میں انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے اور ملازمین کے ساتھ ذاتی رنجش ہونے کی وجہ سے تقریبا173ملازمین کو نہ تو کنٹریکٹ دیا گیا اورنہ ہی ریگولر کیاجارہا ہے۔ جبکہ ملازمین کے حق میں لاہور ہائی کورٹ پنجاب سیکرٹریٹ اور صوبائی محتسب کے فیصلوں کے باوجود سنوائی نہیںہورہی ۔ اس میٹنگ میںموجود عہدیداران راناعرفان ،فیاض احمد ،سجاد گجر ، غلام رسول ، کلیم وغیرہ نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کی کال کی حمایت کی۔ 
اس موقع پر رانا عرفان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مسلسل تین بار درخواست دینے کا ذکر کیا جس کو سی ایم کے عملے نے فائل کردیا جس پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی۔ لہٰذا سی ایم کے خلاف احتجاج کی کال دینی چاہیے، تاہم تمام عہدیداران نے متفقہ طور پر ایک ہفتے کے بعد سروسز ہسپتال میںتمام پنجاب کے ہسپتال کی میٹنگ کا ل کرنے کو کہا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن