میاں کامران سیف انجمن تاجران لاہور کے وائس چیئرمین مقرر
لاہور(کامرس رپورٹر) وائس آف ٹریڈرز کے چیئرمین میاں کامران سیف کو تاجر برادری کیلئے خدمات کے اعتراف میں وائس چیئرمین انجمن تاجران لاہور مقرر کردیا گیا اس ضمن میں وقار احمد میاں چیئرمین، ملک امانت علی صدر انجمن تاجران لاہور، ملک کلیم احمد جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لاہور نے اپنے دستخطوں سے میاں کامران سیف کو وائس چیئرمین انجمن تاجران لاہور مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جو انہیں گزشتہ روز ایک تقریب میں دیا گیا۔