بی آر بی نہر سے نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار)بیدیاں روڈ کے قریب نہر سے 30 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے۔جس کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ لاش کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولیس کے مطابق لاش دو تین روز پرانی لگتی ہے۔ تفتیش جاری ہے جبکہ ورثاء کی تلاش بھی جاری ہے ۔