نیشنل انڈر 19 کپ آج شروع ہوگا
ہور ( سپورٹس رپورٹر) آج سے شروع ہونیوالے نیشنل انڈر 19 کپ میں مقابلے کی فضاء بڑھانے کیلئے پی سی بی نے سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز کو انڈر 19 کھلاڑیوں کی کوچنگ کی ذمہ داری دی ہے۔ اس اقدام سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان فرق کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرزاق سینٹرل پنجاب انڈر19 بلیوز، ارشد خان بلوچستان انڈر19 بلیوز ، عمران فرحت سینٹرل پنجاب انڈر19 وائٹس، غلام علی سندھ انڈر 19 وائٹس، شاہد انور سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس اور اعجاز احمد جونیئر ناردرن انڈر 19 وائٹس کے ہیڈ کوچز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔