• news

ہمیں آپؐ کی تعلیمات کیمطابق زندگی گزارنی چاہئے:پیر عبادت علی

چھانگا مانگا( نمائندہ نوائے وقت)ہماری زندگی کا مقصد حضور ؐ کی غلامی اور ان کی تعلیمات کیمطابق زندگی گزارنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار آستانہ عالیہ پیر فلک شیر بخاری آف بھوئے آصل کے سجادہ نشین پیر عبادت علی شاہ بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کا یہی مشن تھا کہ اپنی زندگی حضورؐ کی غلامی میں زندگی گزارو اورآپس میں محبت کے جذبات لے کر چلو۔اختلاف کی صورت میں نفرت کو دل میں جگہ نہ دو۔حضور ؐ نے اپنے بڑے سے بڑے دشمن کو بھی معاف کر دیا تھا۔ اللہ کے حکموں اورآپؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہی ہماری دنیا و آخرت میں نجات ممکن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن