سیاست کا مقصد مسائل کا شکار عوام کی خدمت ہے :عمران علی
شرقپور شریف ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن پی پی 139 کے متوقع امیدوار میاں عمران علی اشرف یعقومیہ نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد مسائل کا شکار عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت ہے جس کو عبادت سمجھ کر حلقہ کی عوام کے لیے شروع دن سے کوشاں ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ حلقہ کی تقدیر بدلنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا اس موقع پر شیخ عدیل اشرف یعقومیہ اویس اشٹام فروش ملک نصیر احمدآف فتوالہ شیخ بابر علی قصوریہ محمد خان عرف منیخان قاضی عتیق عبداللہ سمیت علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔