• news

بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی: اکرام حسین

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انجمن غلامان مصطفی کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام حسین دمن ڈوگرنے کہا ہے کہ مودی کے دور حکومت میں ایک طرف بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند مسلمانوں پر بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیں تو دوسری طرف شان رسالت ؐ میں گستاخیاں کی جارہی ہیں اور یہ سب مودی سرکار کی ایما پرکیا جارہا ہے ہر پاکستانی اور ہر مسلمان کو بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کرنا چاہئے جبکہ نو جوان حرمت رسولؐ کا پہرا دینے کیلئے میدان عمل میں آئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر معززین کی بڑی تعدادبھی موجودتھی ملک اکرام حسین دمن ڈوگر نے کہاکہ عالمی دنیا خامو شی تو ڑے ہندوستان کی حکومت مجرموں کو گرفتار کرنے کی بجائے مسلمانوں پر ظلم کر رہی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن