• news

پرسوں سے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 10 روپے اضافے کا امکان


اسلام آباد (نیٹ نیوز) آئی ایم ایف کے دباؤ کے باعث یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے مزید معاشی مشکلات ہو سکتی ہیں‘ یکم جولائی سے مزید سخت فیلصے کرنا ہوں گے۔ میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشنل پالیسیز معاشی نظم و ضبط لازم قرار دیا گیا ہے۔ یکم جولائی سے پٹرول پر 5 فیصد سیلز ٹیکس جبکہ 10 روپے لیوی عائد ہو سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔ ماہر معاشیات ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ پاکستان کو معاشی نظم و ضبط قائم کرنا ہو گا‘ ایم ای ایف پی کے تحت شرح سود بڑھ سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن