بی اے پی نے 2 نام دیدیئے‘ چیئرمین نیب 2 روز میں فائنل ہو گا: راجہ ریاض
اسلام آباد (آئی این پی) حکومت کی اہم اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے دو نام تجویز کر دیئے۔ چیئرمین نیب کی تقرری کے لئے بی اے پی نے سابق جج احمد خان لاشاری اور غلام اعظم قمبرانی کا نام تجویز کیا ہے۔ بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے لیے ایک دو روز میں نام فائنل کرلیا جائے گا۔