• news

حمزہ کی حمایت کے دعوے کی تردید، ہمارے ارکان پرویز الٰہی کو ہی ووٹ دیں گے: شجاعت 


لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار)  چودھری شجاعت حسین نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کے ن لیگ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صاف الفاظ میں کہتا ہوں کہ چودھری پرویزالٰہی ہی ہمارے امیدوار ہیں، ہمارے ارکان چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ دیں گے، افواہیں پھیلا کر ہمارے کسی رکن اسمبلی کو غلط فہمی میں ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔  مسلم لیگی ارکان پنجاب اسمبلی نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کی پابندی کی ہے، انشاء اللہ وہ چودھری پرویزالٰہی کی ہی حمایت کریں گے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے کبھی غلط بیانی نہیں کی، ہمیشہ صاف گوئی کا درس دیا ہے، اس طرح کی افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن