لاہور پریس کلب کے باہر شہری کی پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش
لاہور(نامہ نگار ) لاہور پریس کلب کے باہر اظہر نامیشخص نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج اور نعرے بازی کی۔جس کے بعد اس نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔موقع پر موجود افراد نے اس کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی۔
اور آگ پر فوری قابو پالیا اور زخمی اظہر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔متاثرہ شہری اظہر نے لاہور پریس کلب کے باہر دوران احتجاج الزام عائد کیا تھا کہ اداکار ماجد جہانگیر نے میرے ساتھ فراڈ کیا ہے۔مجھے انصاف دلایا جائے۔