ایس پیز انوسٹی گیشن ،پراسیکیوٹرز کیساتھ کوآرڈینیشن مزید بہتر بنائیں:سی سی پی او
لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت گزشتہ روزایس پیز انوسٹی گیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ زیر تفتیش مقدمات، زیر التواچالانوں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے اہداف میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔سی سی پی او نے کہا کہ ایس پیز انوسٹی گیشن زیر تفتیش مقدمات کے چالانوں کی تکمیل کے حوالے سے پراسیکیوٹرز کے ساتھ کوآرڈینیشن مزید بہتر بنائیں۔ مظلوم کوانصاف کی فراہمی اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے بروقت تفتیش کریں۔ جبکہ بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ذاتی شنوائی کا مقصد پولیس ملازمین کے معاملات میں سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی ہے تاہم اختیارات سے تجاوز میں ملوث عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔
سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اردل روم میں پولیس ملازمین کی اپیلوں کی شنوائی باقاعدگی سے جاری ہے 2 ماہ میں 870 پولیس ملازمین کی اپیلیں سنیں۔