اختیارات سے تجاوز میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں :ڈی آئی جی انویسٹی گیشن
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل نے گزشتہ روز اردل روم میں 7 اہلکاروں کی اپیلیں سنیں۔انہوں نے ناقص تفتیش پر سزا یافتہ 4ملازمین کی اپیلیں مسترد کر دیں۔ اختیارات کے ناجائز استعمال پر محرر لوئر مال کے رینک میں تنزلی کر دی۔ اے ایس آئی تنویر کو مقدمات کا ریکارڈ زیادہ عرصہ اپنے پاس رکھنے پر ملنے والی سزا کو برقرار رکھا جبکہ کانسٹیبل وقاص کی محلے دار پر فائرنگ کے الزام میں اپیل مسترد کر کے انکوائری لگا دی ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے کہا ہے کہ ناقص تفتیش، اختیارات سے تجاوز،مجرمانہ سرگرمیوں،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
پولیس ملازمین اپیلوں،ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارشیں کروانے کی بجائے اردل روم میں اپنے مسائل سامنے لائیں۔