کاہنہ: پولیس،منشیات فروشوں میں مبینہ فائرنگ،ایک ملزم زخمی،2 گرفتار
کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ پولیس نے ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے گڑھ جھیڈو گاؤں میں منشیات فروشوں کے اڈے پر چھاپہ مارا تو منشیات فروشوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کردی۔ اس دوران منشیات فروشوں کا ایک ساتھی زمان اپنے بھاگنے والے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی سمیت 2 منشیات فروش زمان اور فیصل کو گرفتار کر لیا اور ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف جیکٹ ہونے کی وجہ سے ہمارے جوان محفوظ رہے ۔