مصطفی آباد:بچی کو اغواء ، زیادتی کی کوشش کرنیوالے 2 ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) مصطفی آباد میں 5سالہ بچی اپنے والدین کے ساتھ شادی کی تقریب میں آئی تھی۔ اس دوران بچی کھیلنے کیلئے باہر گلی میں گئی تو 2ملزمان عثمان اور سونو نے اسے اغواء کیا اور ایک دکان میں لے جاکر اس سے زیادتی کی کوشش کی ۔
بچی کے شور مچانے پردونوں ملزمان موقع سے فرا ر ہو گئے ہیں۔ پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان عثمان اور سونو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔