• news

ایشین ڈیزاسٹر پری پیئرڈ نیس کے وفد کا یو وی اے ایس لاہور کا دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر) لیفٹیننٹ جنرل (ریٹا ئرڈ) ندیم احمد کی سربراہی میں ایشین ڈیزاسٹر پری پیئرڈ نیس سینٹر کے وفد نے گذ شتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکا دورہ کیا ۔دریں اثنا ء سٹی کیمپس میں اجلاس کا انعقاد بھی ہوا ۔جس کی مشتر کہ صدارت لیفٹیننٹ جنرل (ریٹا ئرڈ) ندیم احمد اور ڈائریکٹر آفس آف ریسر چ انو ویشن اینڈ کمرشلا ئزیشن اورک ڈاکٹر فر حان جمیل نے کی جبکہ فیکلٹی ممبران اور ایشین ڈیزاسٹر پری پیئرڈ نیس سینٹر سے آفیشلز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس مو قع پر ندیم احمد نے ویٹر نری یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کو گلو بل کلا ئمیٹ چینج ایکریڈیٹیشن فنڈ کے حصول کے حوالے سے اپلا ئی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر فر حان جمیل نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی پاکستان میں لا ئیو سٹاک، فوڈ، پولٹری اور ڈیری صنعتوںکے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے ؒ۔ اس کے علا وہ یونیورسٹی ڈیری پروفیشنلز کی عملی تر بیت کیلئے کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگز کا بھی انعقاد کروا رہی ہے۔ قبل ازیں ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نوید الحق نے اجلاس کے شر کا کو کلا ئمیٹ چینج میں ویٹر نری یونیورسٹی کا کام کے مو ضوع پر تفصیلی پریزنٹیشن دی ۔

ای پیپر-دی نیشن