• news

پراپیگنڈہ مہم عمران خان اور پارٹی کی عوامی مقبولیت کم نہیں کرسکتی: منور اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال نے کہا ہے پی ٹی آئی کے خلاف جاری سازشیں ،انتقامی سیاسی کاروائیاں اور حکومتی پراپیگنڈہ مہم عمران خان اور پارٹی کی عوامی مقبولیت کم نہیں کرسکتی ہم پرعزم ہیں اور پارٹی چیئرمین کے شانہ بشانہ ہیں پی ٹی آئی کی جاری احتجاجی تحریک ملک و قوم کے مفادات کے تحفظ کی آئینہ دار ہے اسی جددجہد کے تحت موجودہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات ممکن ہوگی اور وہ وقت ہرگز دور نہیں، اپنے ایک بیان میں میاں منور اقبال نے کہا کہ نوجوان نسل کیلئے عمران خان رول ماڈل اور آئیڈیل شخصیت ہیں جن کی سربراہی میں پاکستان کی یوتھ سیاسی میدان میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے، پی ٹی آئی کو تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی مثالی حمایت حاصل ہے جو حالیہ ضمنی انتخابات اور آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی واضح اکثریت سے جیت کا سبب بنے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن