مشرف دبئی میں ہیں، قریبی ذرائع نے راولپنڈی منتقلی کی خبریں مسترد کر دیں
راولپنڈی (نیٹ نیوز) جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع نے سابق صدر کی پاکستان منتقلی اور راولپنڈی کے ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبروں کی تردید کر دی۔ پرویز مشرف کے قریبی ذرائع نے کہا ہے ان کی پاکستانی منتقلی کی خبریں درست نہیں ہیں۔ مشرف تاحال دبئی میں ہیں، ان کو دبئی سے پاکستان شفٹ کرنے کی سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔