الیکشن 2018ء میں پارٹی نے میرے خلاف سازش کی‘ مجھے ہرایا گیا: شاہ محمود
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی 2018ء کے عام انتخابات میں صوبائی حلقہ 217 میں اپنی شکست پر پھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا کہ میری ہی پارٹی نے سازش کر کے مجھے صوبائی اسمبلی کا الیکشن ہروایا۔ عمران خان کو بھی بتایا۔ اب بھی کئی لوگوں نے کہا کہ زین قریشی کو الیکشن نہ لڑاؤ ہار گیا تو بے عزتی ہو گی۔ میں نے کہا کہ کچھ جنگیں ہار جیت کے لئے نہیں لڑی جاتیں۔ ملتان میں پی پی 217 کے ضمنی الیکشن میں اپنے بیٹے زین قریشی کی انتخابی مہم کے دوران ایک کارنر میٹنگ سے خظاب کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 217 والو جاگو، مجھے کیا فرق پڑا میں تو وزیر خارجہ بن گیا۔ تمہیں فرق پڑا، ملتان اور جنوبی پنجاب کو فرق پڑا۔