• news

ڈالر دو روپے سستا‘ سونا 350 روپے تولہ مہنگا‘ سٹاک مارکیٹ 400 پوائنٹس گر گئی


کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مالیاتی فنڈ سے جلد 1.8 ارب ڈالر کی قرض کی وصولی کے پیش نظر انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 206 روپے سے گھٹ کر 205 روپے کا ہو گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 206 روپے سے کم ہو کر 204 روپے کی سطح پر آ گیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 350 روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 41 ہزار 850 روپے ہو گئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کی لپیٹ میں رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 400 پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41700 پوائنٹس سے کم ہو کر 41200 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن