کولمبو ٹیسٹ : سری لنکا 212پر ڈھیر ‘آسٹریلیا کے 3وکٹوں پر 98رنز
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکن ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 212رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ نیروشان ڈکویلا 58‘اینجلو میتھیوز 39رنز بناکر نمایاں رہے ۔ نیتھن لیون نے پانچ وکٹیں حاصل کیں ۔کولمبو میں جاری میچ میں جواب میں آسٹریلیا نے تین وکٹوں 98رنز بنالئے ۔ ڈیوڈ وارنر پچیس ‘مارنوس لابو شین تیرہ اور سٹیون سمتھ چھ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ عثمان خواجہ 47اور ٹریوس ہیڈ چھ رنز پر کھیل رہے ہیں ۔