فیفا نے ورلڈ کپ کے ٹکٹس آئندہ ہفتے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) فٹ بال کی عالمی باڈی فیفا نے کہا ہے کہ قطر میں اس سال ہونے والے ورلڈ کپ کے باقی ٹکٹس اگلے ہفتے سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے۔ فروخت کے پہلے دو مرحلوں میں تقریباً 1.8 ملین ٹکٹس فروخت ہوئے، یہ نہیں بتایا گیا کہ کتنے ٹکٹس فروخت ہونے کیلئے باقی ہیں ۔قطر 21 نومبر سے 18 دسمبر تک مشرق وسطیٰ میں پہلے ورلڈ کپ کی میزبانی کریگا جو دارالحکومت دوحہ اور اس کے آس پاس کے آٹھ سٹیڈیمز میں ہوگا۔ تازہ ترین ٹکٹیں 5 جولائی سے دوحہ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے سے 16 اگست کی رات 12 بجے تک آن لائن فروخت ہوں گی۔