• news

پہلا نیشنل ہائی پرفارمنس ٹینس ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب ٹینس اکیڈمی باغ جناح لاہور میں جاری پہلا نیشنل ہائی پرفارمنس ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔ پاکستان ٹینس نمبر ون کھلاڑی عقیل خان، ڈیوس کپر شہزاد خان، احمد بابر اور پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک کی قیادت میں کیمپ ایک ماہ تک جاری رہا جس میں پاکستان کے کے ٹاپ تھری رینکڈ پلئیرز نے حصہ لیا۔ تقریب تقسیم انعامات کے دوران مہمان خصوصی نے کیمپ کے بہترین اور شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی۔ انہوں نے پی ایل ٹی اے کے سیکریٹری جنرل رشید ملک کو کامیاب طریقے سے ایک ماہ کا ہائی پرفارمنس ٹینس ٹریننگ کیمپ منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن