• news

بہروزسبزواری نے  بیان پر خلیل الرحمان قمرسے معافی مانگ لی


لاہور(کلچرل رپورٹر) سینئر اداکارہ بہروز سبزواری نے اپنی کہی بات پر معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر سے معافی مانگ لی ہے۔گزشتہ دنوں بہروزسبزواری نے ٹی وی شو میں خلیل الرحمن قمر کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے۔ویڈیوکلپ وائرل ہونے کے بعد بہروزسبزواری کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے معذرت کر لی ہے۔ بہروزسبزواری نے کہا کہ ، خلیل الرحمان قمر سے ذاتی طور پرمعذرت چاہتا ہوں، اگران کی دل آزاری ہوئی ہولیکن یقین کریں کہ میں نے یہ بات صرف مذاق میں کہی تھی۔ میں سمجھتاہوں کہ ہمارے پاس خلیل الرحمان قمرجیسا لکھاری ہے ہی نہیں، وہ میرے اچھے دوست بھی ہیں اور میرے دل میں ان کی بہت قدرہے۔ وہ اتنے صاف گو ہیں کہ میں نے اسی تناظرمیں یہ بات مذاقا کہی تھی۔ مجھے یقین ہے خلیل الرحمان اس بات کر درگزرکریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن