جلد ملک میں ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ ہوگا: ملک شہزاد ڈوگر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)سٹی کے صدر ملک شہزاد ڈوگر اور جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے اور حکومت کی معاشی استحکام کی جدوجہد کامیابی کی منازل طے کررہی ہے وہ وقت دور نہیں جب ملک میں ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ ہوگا اور عوام کو ہرسطح پر بھرپور ریلیف میسر آئے گا، ضمنی انتخابات میں نواز لیگ ایک بار پھر عوامی پذیرائی سے فتح و نصرت سے ہمکنار ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاان رہنمائوںنے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی حیثیت و عوامی پذیرائی کا باخوبی اندازہ ہو جائے گا عوام ان سے ساڑھے تین سالہ کارکردگی کا حساب لے گی، عمران خان کی بڑھکوں اور احتجاج کی دھمکیوں سے حکومت مرعوب نہیں ہوگی، عمران خان کے توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کرنے کے کیس میں پیش رفت مزید نئے راز کھولے گی ۔