• news

پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا :ولید احمد شرقپوری 

شرقپور شریف (نامہ نگار) پاکستان اسلامی فلاحی مملکت ہے یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ملک پاکستان میں سودی نظام بالکل قابل قبول نہیں  سودی نظام کو فی الفور ختم کیا جائے اور پاکستان میں اسلامی قوانین کو عملی طور پر نافذ کیا جائے نبی کریم ؐ کی ناموس کا خیال نہ رکھنے والوں کیساتھ تعلقات ختم کیا جائے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری نے حج بیت اللہ کی روانگی سے قبل مریدین کے اجتماع سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ سود کا نظام اللہ اور اسکے رسول محمدؐ سے کھلی جنگ ہے۔ پاکستان کے مسائل کا حل نظام مصطفی ؐ  کے نفاذ میں ہے حکومت فوری طور پر ملک میں نظام مصطفی کا نافذ کریں حکمران غیر ملکی طاقتوں کے سامنے جھکنے کی بجائے اللہ اور اسکے رسول ؐکے احکامات پر عمل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن